لاہور میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: ڈیفنس فیز سیون میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایدھی رضاکاروں نے 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو مزدور چل بسے۔

جاں بحق ہونے والوں میں وہاڑی کا رہائشی 35 سالہ افضل ولد صادق اور لاہور کا رہائشی 25 سالہ محمد نعیم کماہاں شامل ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ بھولا، 30 سالہ اکرم اور 40 سالہ آصف شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔