سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2500ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 261700 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے 224365روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2486.28 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔