- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کل پارلیمنٹ سے ہمارے ممبران قومی اسمبلی کو اٹھا کر ایوان کےتقدس کو پامال کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کل پارلیمنٹ پر تماشہ لگایا گیا، کل ایسا لگا ممبران پارلیمنٹ نہیں مجرم تھے، پارلیمنٹ کا تقدس مجروح کیا گیا،جو قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہم سب کی ہے ، حکومتی جماعتوں نے اس کی مذمت نہیں کی، ایسا لگتا ہے حکومت عوامی نہیں ذاتی مفادات کی تگ و دو میں لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فارم 47 والوں کی موجودگی کیوجہ سے واقعے کی مذمت نہیں کی گئی۔
شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پُرامن احتجاج والی قانون سازی شرمناک تھی اس میں ہم سب استعمال ہوئے ہیں، ہم نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کے لیے کی گئی۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اجازت کے باوجود رکاوٹیں لگائی گئیں پھر بھی لاکھوں کا مجمع تھا، حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ بھی جلسہ کریں لوگ ہم بھیج دیں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کنٹینرز لگانے سے لوگ تاخیر سے پہنچے جس سے جلسہ تاخیر سے ختم ہوا، جلسہ تھا سینما کا شو نہیں تھا جو وقت مقرر کررہے تھے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی پاکستانی ہیں، دشمن نہیں ہیں نفرت پیدا مت کریں۔ ملک میں پھیلی بدحالی کا احساس کریں، ووٹ لینے جائیں گے تو سوچیں گے کہ بس فارم 47 ہی سہارا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ باہر کے تمام دوستوں نے یہی کہا ہے کہ سیاسی استحکام لائیں۔ اگر ہمیں دیوار سے لگانے سے خوشحالی آرہی ہے تو رکھیں ہمیں جیلوں میں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ بینکر ہیں اس لیے حقائق کی جگہ فگرز بتائے، فضول جگت بازی سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری چل نہیں رہی، ایکسپورٹس نہیں ہورہیں مان لیں آپ حکمرانی میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔