مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون اور نومولود بچی سے ملنے اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: انڈیا کے بزنس آئیکون مکیش امبانی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان سے ملنے اسپتال پہنچ گئے۔

بالی وڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں پیدا ہوئی جو مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

امبانی خاندان اور اداکار جوڑی کے اچھے تعلقات ہیں، رنویر نے اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس دی جبکہ دیپیکا نے حاملہ ہونے کے باوجود تقریبات میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون ابھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوئیں اور کچھ دن مزید اسپتال میں رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔