- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- غیرملکی ائیرلائنز کو اندرون ملک اضافی پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے کا بزنس متاثرہوا، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
- ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟
فلک ناز چترالی کی فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا زبان، سینیٹ رکنیت دو روز کیلئے معطل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن فلک ناز چترالی نے سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، جس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے ان کی رکنیت دو روز کے لیے معطل کردی۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس کے دوران صورت حال اس وقت کشیدہ ہوئی جب پی ٹی آئی کے سینیٹر واک آؤٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آئے تو فیصل واوڈا تقریر کر رہے تھے اور سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے فلک ناز چترالی کو جواب دیا کہ میں آپ کو جانتا نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے، آپ لوگ ملک توڑ رہے ہیں، سازش کر رہے ہیں، آپ ہماری ماں بہن کو نازیبا زباناں دیں ہم برداشت کریں گے۔
اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے فیصل واوڈا کے خلاف احتجاج جاری رکھا تو دوسری جانب حکومتی سینیٹرز فیصل واوڈا کے دفاع میں سامنے آگئے۔
فیصل واڈا نے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی صبر کریں ابھی تو آپ کے ساتھ کام شروع ہوا ہے، اداروں اور حکومت کی کمزوری ہے کہ یہ لوگ نازیبا زباناں دے رہے ہیں۔
سینیٹر فلک ناز چترالی نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی ہمارے لیڈر کا نام لیں، جس پر حکومتی سینیٹرز نے شور شرابہ کیا کہ کونسا لیڈر۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نازیبا زبان کا جواب نازیبا زبان سے نہیں دیں گے لیکن حکومتی سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ فلک ناز چترالی سے معافی منگوائیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان نے بھی فلک ناز چترالی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ایوان ہے، سارجنٹ بلا کر فلک ناز چترالی کو باہر نکالیں۔
چئیرمین سینیٹ نے فلک ناز چترالی کا جملہ حذف کر دیا تاہم فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر آپ ان کے الفاظ حذف کریں گے تو پھر میں ڈبل نازیبا زبان دوں گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر فلک ناز چترالی معذرت نہیں کریں گی تو ان کی رکنیت معطل کردیں گے، حکومتی ارکان نے فلک ناز چترالی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ دہرایا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان چئیرمین سینیٹ کی ڈائس کی اطراف جمع ہوگئے۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے سینٹر فلک ناز چترالی کی رکنیت دو روز کے لیے معطل کر دی اور سینیٹ کا اجلاس 12 ستمبر دن تین بجے تک ملتوی کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔