- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز
کراچی: ادارہ ترقیات کراچی ( کے ڈی اے ) نے پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے بڑ ے منصوبے پر کام شروع کردیا،منصوبے کی راہ میں حائل18 سو سے زائد مکانات مسمار کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کے لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ نے پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے منصوبے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے منصوبے کی راہ میں حائل مکانات اور تجاوزات کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میں گذشتہ روز پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل احمد صدیقی نے بھی اپنے عملے کے ہمراہ لائنز ایریا کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں افسران کو ایک جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد پریڈی اسٹریٹ سے کورنگی کا سفر صرف5 منٹ میں طے ہوسکے گا تاہم اس منصوبے کی راہ میں حائل مکانات جن کے پاس 1982ءکی سلپ موجود ہیں انہیں کے ڈی اے کی دیگر اسکیموں میں متبادل پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے جبکہ قابضین کیخلاف کارروائی کرکے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیا سندھ کی ہدایت پر اس منصوبے پر کام تیز کیا گیا ہے جس سے شہری گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرسکیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل کیے گئے سروے کے مطابق تقریبا1800 مکانات کے مالکان کو متبادل پلاٹس اور دکانیں دی جانی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے جنہیں قابضین قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن منصوبے کے آغاز سے قبل متاثرین کیلیے متبادل پلاٹ کا اعلان کردیا جائے گا جس کیلیے کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں پلاٹس کی دستیابی کیلیے بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔