لاہور: پولیس کی زیر حراست موٹر سائیکل چور نے واش روم میں خودکشی کرلی

سید مشرف شاہ  منگل 10 ستمبر 2024
علامتی تصویر

علامتی تصویر

 لاہور: اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی زیر حراست موٹر سائیکل چور نے واش روم میں خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم مجید کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے 12 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جس نے واش روم میں جاکر رسی سے لٹک کر خودکشی کی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔