گلبرگ میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والاملزم گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پولیس یونیفارم، غیر قانونی اسلحہ، پولیس جیکٹ، جعلی کارڈ اور موٹر ساٸیکل برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے گلبرگ اپوا کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والے ملزم اسفہان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے موٹر ساٸیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پولیس یونیفارم پہنے ناکا لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا گرفتار ملزم پولیس وردی پہن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔