صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30 کردی

عامر الیاس رانا  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بیس سے بڑھا کر 30 کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت تیس جج ہوں گے، ‏آئین کے آرٹیکل 192 کے تحت صدر پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آج سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا تھا، اس بل میں عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔