شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

  کراچی: ایف آئی اے، انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے کے دوران جاری کارروائیوں میں غیر قانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتارکرلیا۔

ملزم محمد مطاہر کو چھاپہ مار کارروائی میں جوہر موڑ کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم نے کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دے کرشہری سے مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے وصول کیے اور شہری کو جعلی سفری دستاویزات مہیا کیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔