پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

پتوکی: بااثر زمیندار نے غریب کسان کی گدھی کی کلہاڑی سے ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پتو کی میں بااثر زمیندار کی جانب سے بے زبان جانور کے ساتھ درندگی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمیندار نے کھیتوں میں گھسنے پر کلہاڑی کے وار سے گدھی کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔ تھانہ صدر پولیس نے گدھی کے مالک  کی فریاد پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ  وہ گدھا ریڑھی پر مال مویشیوں کے لیے چارا کاٹ کر لایا تھا، چارا اتار کر گدھی کو ریڑھی سے الگ کیا  تو میری گدھی بھاگ گئی۔

کسان کے مطابق میں اور میرا بیٹا گدھی کی تلاش کے لیے گئے تو گدھی کےچلانے  کی آواز سنائی دی جس پر ہم  فوری وہاں پہنچے تو دیکھا کہ  قریبی فصلوں کے ساتھ واقع حویلی میں گدھی زخمی حالت میں کھڑی تھی اور اس کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔