ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: وزارت ہوابازی نے کراچی،لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب کر لیے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوابازی نے تفصیلات طلب کی ہیں کہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر 2 سال کے دوران کتنے مسافر  آئے اور کتنی پروازیں آپریٹ ہوئیں، تینوں بڑے ایئر پورٹس کی آمدنی اور ٹھیکوں کی بھی تفصیل طلب کرلی گئی۔

کراچی،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی کمپنیوں کے ساتھ سروس لیول ایگریمنٹس کی تفصیلات بھی فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرکے زرمبادلہ کمانا چاہتی ہے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔