- اسلام آباد؛ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت
- سمندر کی تہہ میں موجود اربوں مالیت کے خزانے والا متنازع جہاز
- پردہ بصارت پر موجود سوراخ کے علاج میں اہم پیشرفت
- چاند کے متعلق بنیادی معلومات غلط ہونے کا انکشاف
- بہترین بصارت والے ہی اس تصویر میں چُھپا بھالو ڈھونڈ سکتے ہیں
- اے این ایف کی جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کارروائی، 60کلو آئس برآمد
- مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی؛ بھارت میں مسلمان طلبہ بھی غیر محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادرہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کہا ہے رواں برس اب جعلی دستاویزات اور جعلی پاسپورٹس کے ذریعے سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 83 فراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 16 ہزار 700 پروازوں کے ذریعے 27 لاکھ 90 ہزار مسافروں کے امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے امیگریشن کراچی کی رواں سال کے 8 ماہ کے دوران کراچی ائیرپورٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اس دوران 16 ہزار 700 پروازوں کے ذریعے 2.79 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 83 ملزمان کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، 55 ملزمان کو جعلی ویزوں اور 28 ملزمان کو جعلی پاسپورٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، مختلف اداروں کو سنگین جرائم میں مطلوب متعدد ملزمان کو اسٹاپ لسٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ کراچی ائرپورٹ پر جدت اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے آمد اور روانگی کے کاؤنٹرز کو انٹرپول کے ڈیٹا بیس تک براہ راست رسائی فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے جدید فرانزک اور آئی ٹی آلات سے لیس سیکنڈ لائن آفس کا اجرا کیا گیا، سکینڈ لائن آفس کی بدولت ویزہ اور پاسپورٹ کی جانچ پڑتال میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ امیگریشن افسران کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کے حوالے سے خصوصی تربیت کا انعقاد بھی کیا گیا، رئیل ٹائم میں مسافروں کی رائے جاننے اور تجربات شئیر کرنے کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ نیا ویزہ نظام بھی کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے، مسافروں کی رہنمائی کے لیے امیگریشن فیسیلیٹیشن افسران کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون نے ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائرپورٹ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سیکنڈ لائن آفس انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔