خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی

محمد ہارون  منگل 10 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

صوبائی کابینہ نے کیڈر اساتذہ کو اپنے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے محکمہ قانون و پارلیمانی افیئر نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔

ہدایت نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر کے وہ تمام اساتذہ جو دوسرے اضلاع میں تعینات ہیں اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسکولوں میں تعینات کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر تبادلوں کی پالیسی جاری کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔