بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024

امریکا میں ایک دفتر نے بچوں کی بیماری کو بطور چھٹی کا عذر پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر وائرل ہونے والے ایک میمو میں دفتر (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ملازمین کو تنبیہ کی گئی کہ آئندہ چھٹی کرنے پر اگر بچوں کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر پیش کیا گیا تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

(تصویر: ریڈِٹ)

(تصویر: ریڈِٹ)

میمو کے وائرل ہونے سے پلیٹ فارم پر کام اور گھریلو زندگی کے درمیان توازن اور ملازمین کے حقوق کے متعلق شروع ہوگئی۔

میمو شیئر کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس قسم کے رویے کی شکایت آپ کہاں کریں گے؟۔

پوسٹ کیے گئے میمو میں کہا گیا ’تمام ملازمین توجہ فرمائیں: دفتر سے چھٹی کرنے کے لیے بچے کی طبیعت ناساز ہونے کا عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا اور ایسا کرنے کی صورت میں انضباطی کارروائی ہوگی۔ ہم آپ کے بچوں کو ملازم نہیں رکھتے، ان کی طبیعت کی خرابی آپ کے لیے چھٹی کا عذر نہیں ہے۔ گو ٹیم!‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔