ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئرلینڈ کو 14 ارب ڈالر کیوں ادا کرے گی؟

ویب ڈیسک  منگل 10 ستمبر 2024

ڈبلن: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل یورپی یونین کے ساتھ طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ ہار گئی ہے۔ عدالتی احکامات پر کمپنی بیک ٹیکسز کی مد میں آئرلینڈ کو 14.4 ارب ڈالر ادا کرے گی۔

2016 میں یورپین کمیشن کے مسابقتی چیف مارگریتھ ویسٹیگر نے آئرلینڈ پر ایپل کو ٹیکس میں غیرقانونی ڈھیل دینے کا الزام عائد کیا تھا جو غیر منصفانہ طور پر دیگر ممالک سے سرمایہ کاری دور کر رہی تھی۔

ایپل اور آئرلینڈ (جس کی ٹیکس کی کم شرح نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے یورپی ہیڈکوارٹرز وہاں قائم کرنے پر مجبور کیا) دونوں نے یورپی یونین کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

تاہم، یورپین عدالت برائے انصاف نے چیف مارگریتھ کی طرف داری کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ایپل کو آئرلینڈ کی ٹیکس رجیم میں موجود نقوص کی وجہ سے غیر ضروری طور پر فائدہ پہنچایا گیا ہے اور اب کمپنی کو ملک کو 14.4 ارب ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

آئرلینڈ کے تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کامیابی کے ساتھ لالچ دینے کا ایک حصہ اس کی پرانی ٹیک رجیم ہے جس کے تحت ملٹی نیشنل کاروبار اپنے سمندر پار شراکت داریوں میں کمی لا سکتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔