- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز؛ انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس سے بلند
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی
- چینی شہریوں پر حملہ پاک چین پائیدار دوستی پر حملہ ہے، پاکستان کا مل کر کام کرنے کا عزم
- قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ؛ آرمی نے ٹائٹل جیت لیا
- اسلام آباد؛ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت
- سمندر کی تہہ میں موجود اربوں مالیت کے خزانے والا متنازع جہاز
- پردہ بصارت پر موجود سوراخ کے علاج میں اہم پیشرفت
- چاند کے متعلق بنیادی معلومات غلط ہونے کا انکشاف
- بہترین بصارت والے ہی اس تصویر میں چُھپا بھالو ڈھونڈ سکتے ہیں
- اے این ایف کی جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کارروائی، 60کلو آئس برآمد
- مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی؛ بھارت میں مسلمان طلبہ بھی غیر محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں تقریر کے بعد غائب ہونے کے حوالے سے اپنی پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ انہیں زبردستی نہیں بٹھایا گیا تھا بلکہ سرکاری حکام کے ساتھ اجلاس کے لیے رکنا پڑا تھا جبکہ تقریر کے حوالے سے کہا کہ اپنے الفاظ پر قائم ہوں اور معافی نہیں مانگوں گا۔
پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین کے استفسار پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سرکاری حکام کے ساتھ اجلاس تھا، اس لیے رات وہاں رکنا پڑا۔
پاولیمانی پارٹی کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے رات بھرغاب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رات بھر کسی نے کہیں زبردستی نہیں بٹھایا بلکہ اجلاس میں تھا اورجیمر کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا تو اہل خانہ اور ساتھیوں میں تشویش پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کئی گھنٹے کی گمشدگی کے بعد سامنے آگئے، پشاور میں موجود
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سنگجانی جلسے میں کہے اپنے الفاظ پر قائم ہوں، اسے پیچھے ہٹوں گا نہ ہی معافی مانگوں گا، بانی پی ٹی آئی نے میرے مؤقف کی تائیدکی ہے اب جسے مخالفت کرنی ہے کرلے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، اسکے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، عمران خان
اجلاس میں وزیراعلی کے اٹل لہجے کی وجہ سے ارکان بھی ان کے ہم نوا ہوگئے اور سب نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی اور مستقبل کے جلسوں میں بھی سخت مؤقف اپنانے پراتفاق کیا گیا۔
خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی کے حوالے سے کہا گیا کہ اسمبلی اجلاس میں روزانہ 5 سے 7 ارکان سخت لب و لہجے میں تقاریر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کریں گے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔