کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب لاش برآمد

اسٹاف رپورٹر  منگل 10 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

منگھوپیر گرم چشمہ یعقوب شاہ بستی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

منگھوپیر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جبکہ متوفی کوئٹہ سے اپنے رشتے داروں کے گھر آیا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔