کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

کراچی: ماڈل کالونی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ملیر ماڈل کالونی میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ فضل کے نام سے کی گئی جسے گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگا تھا جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔