بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت  پیش کیا جائے گا۔

قائد اعظم  کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر قرآن خوانی ہوگی، بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر بدھ کو مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ۔ مسلح افواج کے نمائندے،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، میئر سمیت سول و عسکری حکام حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔