- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
پنجاب حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ بل جلد اسمبلی میں منظور کر لیا جائے گا۔الحمداللہ! ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔
مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی، پاکستان آن ٹریک ہے، معیشت اور ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ملک میں کوئی سیاسی عدم استحکام نہیں، البتہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایک جماعت کے علاوہ سب پاکستان کیلیے بات چیت پر تیارہیں،جلاوطنی اور پھانسی لگنے کے بعد بھی کسی سیاسی جماعت نے 9 مئی نہیں کیا۔ تحریک انصاف نے سیاسی کردار کا موقع اسلام آباد جلسے میں گنوا دیا، اب پنجاب کی سرزمین فساد کیلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
تحریک انصاف کیلیے فیض حمید کا فیض ختم ہوچکا، پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی کا مطلب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ہے، تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کیلیے مسلسل کام کر رہی ہے، خیبر پختونخوا سے دہشتگردی سر اٹھا رہی، پولیس ہڑتال پر چلی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود اپنے حلقے میں نہیں جاسکتے،وہ پنجاب پر حملے کی باتیں کرنے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نواز شریف میٹنگ میں شریک ہوں یا نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہر کام میں ان سے مشاورت کرتی ہیں، نوازشریف کا تجربہ، مریم کے ہر منصوبے میں شامل ہے، اپنا گھر اپنی چھت، سستی بجلی و مفت ادویات کی فراہمی نواز شریف کے منصوبے ہیں، عوام کیلیے مزید اچھی خبریں ہیں، بہترین ریلیف دیا جائے گا۔
آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئین لکھنا پارلیمنٹ کا حق ہے، کسی کو ’ری رائٹ‘ کرنے کا اختیار نہیں، ضرورت پڑی تو آئینی ترمیم کی جائے گی، حکومت کے پاس پہلے دن سے ہی نمبرز پورے ہیں، ملک میں فوری انصاف کیلیے جوڈیشل ریفامرز اور میرٹ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت، سکیورٹی اور سلامتی کے معاملات پر پوائنٹ
سکورنگ نہیں ہونی چاہیے، ہم جیلوں میں ہونے کے باوجود، پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں بات چیت کا کہتے تھے، یہ کون لوگ ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، کبھی ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے ہیں تو کبھی ایٹم بم گرانا اور کبھی آئی ایم ایف کو ملک مخالف خطوط لکھتے ہیں۔ اکتوبر، نومبر میں کسی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ’’او دن ڈبا جدوں کوڑی چڑھیا کبا‘۔
انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اچھے، برے، سچ، جھوٹ کی تمیز ختم ہوچکی، میں انصاف کیلیے جنگ لڑ رہی ہوں۔ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ ہونا چاہیے، ’ایکس‘ اور فیس بک جیسی بڑی ایپس کا پاکستان میں کوئی دفتر ہے نہ معاہدہ، ریاست کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے والی تمام سوشل میڈیا ایپس بند کرنی چاہئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔