- راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
- دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح
- گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
- دوبارہ سیل ہوجانے والا کین ایجاد
- ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم
- فیصل آباد؛ فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں نیچے گرگئیں، دو نوجوان جاں بحق
- وزیر اعلیٰ کے پی کا دکی حملے میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس
- سندھ بار کونسل کی 12 اکتوبر کو کراچی میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی حمایت
حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر نادیہ خان کی وضاحت
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبر کو سوشل میڈیا کی دُنیا سے خفیہ رکھا تھا اور جب نادیہ خان نے جوڑے کی نجی خبر کو ٹی وی چینل پر بریک کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان پر کڑی تنقید کی۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اگر حبا بخاری اور آریز احمد اپنی نجی زندگی کے معاملات میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کیوں اُن کی نجی باتیں ٹی وی پر بیٹھ کر کررہی ہیں۔
حمل کی خبر پر جہاں حبا بخاری اور آریز احمد تاحال خاموش ہیں تو وہیں نادیہ خان نے اُن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
نادیہ خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں آریز احمد کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہوں تو شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سُنائی۔
اُنہوں نے کہا کہ آریز احمد اور حبا بخاری دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، آریز کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر کافی اچھی بات چیت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: حبا بخاری کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، نادیہ خان کا انکشاف
اداکارہ نے کہا کہ جب آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سُنائی تو اُنہوں نے مجھے ایک بار بھی یہ نہیں کہ آپ اس بات کو اپنی ذات تک رکھیے گا اور نہ ہی اُنہوں نے مجھے کہا کہ یہ چُھپانے والی بات ہے، اگر وہ اس بات کو خفیہ رکھنے کا کہتے تو میں ضرور رکھتی کیونکہ میرے پاس ویسے بھی انڈسٹری کے بہت سارے لوگوں کے راز ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھے خود کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہماری یہ بات کسی کو نہیں بتانا تو پھر میں کسی کے آگے اُس بات کا ذکر تک نہیں کرتی لیکن آریز نے مجھے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر یہ چُھپانے والی بات ہوتی تو آریز مجھے بھی یہ بات نہیں بتاتے کیونکہ اُنہیں تو معلوم ہے کہ میں ٹی وی پر شو کرتی ہوں اور شو کے دوران ایسی باتیں منہ سے نکل بھی سکتی ہیں۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس بات کو کچھ وقت گزر چکا ہے اور میرا مقصد کسی کی خبر بریک کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ میں صرف جوڑے کو خوشخبری دینا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔