ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ بنانے کیلئے کونسی سیٹ کا انتخاب کریں؟

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ایک فضائی سفر کے شوقین شہری نے دیگر فضائی مسافروں کو ہوائی جہاز میں آرام دہ سیٹ کے حوالے سے ایک اہم نکتے کی طرف اشارہ دلایا ہے۔

مسافر کا نام جان برفیٹ ہے اور انہوں نے مشورہ دیا ہے ہوائی جہاز میں سب سے خراب جگہ کی سیٹ ہی مسافر کیلئے بہترین سیٹ ہے۔

زیادہ تر مسافر ہوائی جہاز میں بہترین سیٹ لینے پر زور دیتے ہیں لیکن جان برفٹ کہتے ہیں کہ جب وہ سفر کرتے ہیں تو وہ ہمیشہ ہوائی جہاز میں ‘بدترین’ سیٹ کا انتخاب کرتے ہیں، اور وہ ہے بیت الخلا کے پاس کھڑکی والی سیٹ۔

escape.com.au پر لکھتے ہوئے جان نے دعویٰ کیا کہ اس جگہ پر سیٹ برا لگتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ درحقیقت بیٹھنے کے لیے سب سے زیادہ آرام دہ جگہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار پوری پرواز کے دوران ایک مسافر کی لات پیچھے کرسی پر بار بار لگتی رہی اور میں برداشت کرتا رہا۔  بعد میں نے عہد کیا کہ ایسی سیٹ کبھی بھی نہیں لوں گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سفر کے اختتام کے قریب وہ باتھ روم گئے تو انہوں نے بیت الخلا کے ساتھ سیٹ کو دیکھا اور انہیں احساس ہوا کہ اس سیٹ کے پیچھے دیوار کے سوا کچھ نہیں۔ اگر وہ یہاں بیٹھ جاتا تو کوئی بھی ان کی پیٹھ میں دوبارہ لات نہیں مار سکتا تھا۔

اس کے علاوہ اس سیٹ کے دیگر فوائد میں جان بتاتے ہیں کہ اس میں ڈرنکس ٹرالی کی زد میں بار بار آنے سے بچنا، مسافروں سے ٹکرانے سے بچنا اور نیند کے لیے کونے کی دیوار میں ٹیک لگانا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔