بلغاریہ میں غیرمتوقع مقام پر سونے کے قدیم سکے دریافت

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ڈیبنوو: ماہرین آثار قدیمہ نے بلغاریہ میں ایک حالیہ کھدائی کے دوران سونے کے قدیم سکے دریافت کیے جو کہ ماہرین کے مطابق ایک غیر متوقع مقام پر موجود تھے۔

بازنطینی دور کے پانچ سکے جو جسٹنین دی گریٹ کے دور کے ہیں، ماہرین آثار قدیمہ نے شمالی بلغاریہ کے گاؤں ڈیبنوو میں ایک مقام پر کھدائی کرتے ہوئے دریافت کیے۔

اس دریافت کا اعلان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسٹیلیان ایوانوف نے کیا۔

یہ گاؤں جو کہ پانچویں صدی کے قلعے کے قریب ہے، پچھلے پانچ سالوں سے کھدائی کے منصوبوں کی جگہ ہے۔ لیکن محققین حیران رہ گئے جب انہیں دسویں صدی کے مکان کی باقیات میں سکے ملے۔

جیسا کہ جسٹنین نے بازنطینی سلطنت پر 527 سے 565 عیسوی تک حکمرانی کی، لہٰذا یہ حیرت انگیز بات ہے کہ کرنسی آبادی قائم ہونے سے بھی 400 سال قبل سے تعلق رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔