مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس؛ ڈاکٹرڈنشا کو بیرون ملک جانے کی اجازت

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی اکائونٹس کیس میں ڈاکٹرڈنشا کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر ڈنشا کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ ڈاکٹرڈنشا بیٹی کی شادی کے لیے برطانیہ جا سکتے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر ڈنشا 2 ماہ بعد واپس آکر پاسپورٹ ٹرائل کورٹ کو جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ نیب پراسیکیوٹرنے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر ڈنشا کے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت پر اعتراض نہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔