بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا : فوٹو : فائل

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔

حکام کے مطابق، جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔

خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا کے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان اُن کے والد کی رہائش گاہ پر پہنچے جبکہ اداکارہ بھی پونے سے اپنے والد کے گھر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کر چکے تھے۔

ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔