لاہور میں 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور میں 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی بلال احمد کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لڑکے سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھینا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی، سیف سٹی کے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے چھینی ہوئی 02 موٹر سائیکلیں’ چھینے ہوئے موبائل فونزاور 02 پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان حسیب ، عمران اور اسماعیل کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی لاہورکا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔