ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی فتح

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دیدی (فوٹو: فائل)

جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دیدی (فوٹو: فائل)

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی، گرین شرٹس کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر

اس سے قبل قومی ٹیم ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ڈرا کرسکی تھی، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں ناکام

قومی ٹیم ایونٹ میں 12 ستمبر کو چین اور 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

Hockey

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔