- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
سلمان خان کی ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے ہاتھ کی کلائی میں موجود ہیروں سے جڑی گھڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے میگا اسٹار کو گھڑی پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جیکب ایریبو کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ بالی ووڈ اسٹار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ‘Billionaire III’ پہنا رہے ہیں۔
گھڑی پر جڑے سیکڑوں ہیروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھڑی کی قیمت ہوش اُڑا دینے والی ہوگی۔
مزید پڑھیں: امبانی کی شادی میں سلمان خان کی گھڑی کی قیمت جان کر مداح حیران
جیکب ایریبو نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں نے کبھی کسی کو اپنی گھڑی پہننے کے لیے نہیں دی لیکن سلمان خان کو پہنائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلینیئر III کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گھڑی کے بریسلیٹ یعنی چین پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 714 قیمتی ہیروں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
بلینیئر III دُنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ ‘جیکب اینڈ کو’ کے مالک ہیں، دنیا کی امیر ترین شخصیات اس برانڈ کی گھڑیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔