- راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
- دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح
- گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
- دوبارہ سیل ہوجانے والا کین ایجاد
- ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم
- فیصل آباد؛ فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں نیچے گرگئیں، دو نوجوان جاں بحق
- وزیر اعلیٰ کے پی کا دکی حملے میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس
- سندھ بار کونسل کی 12 اکتوبر کو کراچی میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی حمایت
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی چہ مگوئیوں، روس اور ایران کے درمیان میزائل کے خریداری معاہدے کے بعد روس یوکرین جنگ میں شدت آنے کی خطرات کی خبروں سے بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں محدود کاروباری سرگرمیوں کے باوجود اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔