پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا

شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں شعیب شاہین کی چھبیس نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلاء نے دلائل دیے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی۔

شعیب شاہین کے جسمانی ریمانڈ کی پراسیکیوٹر کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ اس مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں کیونکہ وہ تھانہ سنگجانی میں درج ایک اور مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔