آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ بابر شاہین آفریدی اور رضوان کی ترقی

بلے بازوں میں جو روٹ اور باؤلنگ میں بھارتی باؤلر روی چندرن ایشون اوّل نمبر پر براجمان ہیں


ویب ڈیسک September 11, 2024
بلے بازوں میں جو روٹ اور باؤلنگ میں بھارتی باؤلر روی چندرن ایشون اوّل نمبر پر براجمان ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستانی پلئیرز بغیر کارکردگی دکھائے ترقی پانے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابراعظم 712 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان 720 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر آکر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر اور نائب کپتان سعود شکیل 661 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں، سلمان علی آغا 606 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا

انگلینڈ کے جو روٹ سری لنکا ٹیسٹ میں فارم میں کمی کے باوجود ٹیسٹ میچوں کے اوّل نمبر کے بلے باز کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں حالانکہ ان کی ریٹنگ پوائنٹس 922 سے گر کر 899 ہوگئے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے اور ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر جب کہ بھارتی بلے باز روہت شرما پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بالنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی نے ٹاپ 10 میں واپسی کی ہے، وہ 709 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ان کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی 540 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 34 ویں اور نسیم شاہ 531 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 37 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟

بھارت کے روی چندرن ایشون 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، ان کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور بھارتی جسپریت بمراہ ہیں، جو 847 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں