بالی وڈ کلاسک فلم ’تال‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع خصوصی اسکریننگ کا اعلان

فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے اور اکشے کھنہ نے اہم کردار ادا کیے جبکہ اے آر رحمان کا میوزک آج بھی مقبول ہے


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کی کلاسک فلم 'تال' کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر 20 ستمبر کو ممبئی میں خصوصی اسکریننگ رکھی جائے گی۔

1999 میں ریلیز ہونے والی اس میوزیکل فلم نے 13 اگست کو 25 سال مکمل کیے اور فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے اور اکشے کھنہ نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ اے آر رحمان کا میوزک آج بھی مقبول ہے۔

ریڈیو نیشا کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس اسکریننگ میں انیل کپور، اے آر رحمان، سبھاش گھئی اور شیمک ڈاور کی شرکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایشوریا رائے بچن اور اکشے کھنہ کی شرکت ابھی کنفرم نہیں ہوئی، فلم کی ٹیم کے ساتھ ساتھ شائقین بھی ٹکٹ جیت کر اس تقریب کا حصہ بن سکیں گے۔

اس موقع پر فلم کے کاسٹ اور کریو اپنے تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں