بنگلادیش کی سرحد پر بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
خود کشی کرنے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی شناخت 40 سالہ ارون دلیپ کی نام سے ہوئی

خود کشی کرنے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی شناخت 40 سالہ ارون دلیپ کی نام سے ہوئی

سرینگر: بھارتی ریاست تریپورہ میں بنگلادیشی سرحد کے نزدیک تعینات بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تری پورہ میں خود کشی کرنے والے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی شناخت 40 سالہ ارون دلیپ کی نام سے ہوئی ہے۔

گولی چلنے کی آواز پر ان کے ساتھی جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ارون دلیپ کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج چل بسے۔

تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ بھارتی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ذہنی دباؤ، پست ہمتی اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بننے والی ہر سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کے کبھی نتائج سامنے نہیں آئے اور نہ کسی افسر کو سزا ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔