شادی کے فوراً بعد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا، مایا خان

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

  کراچی: نامور ٹی وی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کے فوراً بعد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے چار سال تک اس رشتے کو نبھایا۔

ایک تازہ  پوڈکاسٹ میں مایا خان نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کی غلطیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان غلطیوں نے انہیں مضبوط بنایا۔

مایا خان نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد انہیں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ شوہر کی جانب سے تشدد اور دیگر مسائل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ذہنی صحت ہر فرد کا حق ہے، لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں ڈپریشن اور انزائٹی کو سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ ایک بیماری ہے جو کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

مایا خان ماضی میں وہ اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ ان کی پہلی شادی ناکام رہی تھی اور انہیں شوہر کی جانب سے بدترین جسمانی تشدد اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔

یاد رہے کہ مایا خان 2011 میں نکاح کر چکی تھیں تاہم ان کی شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دوسری شادی بھی کچھ عرصے بعد ختم ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔