بھارتی اداکارکی کار کو خوفناک حادثہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر اور اداکار کے اسپتال میں اسکین کروانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی اداکار کرن راج کار حادثے کا شکار ہوگئے اور انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ان کو چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت وہ اپنے ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

کرن راج حال ہی میں اپنی فلم 'رانی' کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس جا رہے تھے اور حادثے میں پروڈیوسر محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد گاڑی کی تباہ شدہ تصاویر اور اداکار کے اسپتال میں اسکین کروانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

اسپتال کی جانب سے ابھی تک ان کی صحت کے حوالے سے کوئی میڈیکل بلیٹن جاری نہیں کیا گیا اور مداح اپنے اداکار کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں