- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
- ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
- آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی، اسد قیصر
- فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
- روٹ کی ڈبل سینچری نے انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا
- ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں، نوٹی فکیشن جاری
- عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور
- آئینی کمیٹی پر مشاورت کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں سے سلوک بھی ویسا ہی ہوگا، عظمی بخاری
- پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ کیسے بنایا جایا
- ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
- ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے معطل مالدیپ کے دو وزیر مستعفی
مالے: مالدیپ کے دو وزیروں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے معطلی کے کئی ماہ بعد اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے دو وزیروں کو چند ماہ قبل بھارتی وزیراعظم نریندر پر تنقید کرنے پر ان کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے معطل کردیا گیا تھا۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے رواں برس جنوری میں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تین وزرا کو معطل کردیا تھا، جن میں سے ایک نے مودی کو ‘مسخرہ’ قرار دیا تھا۔
مستعفی وزرا نے نریندر مودی کو مالدیپ کے شمال میں واقع بھارتی جزائر لیکشدیپ کی سیاحتی مقام کے طور پر نمایاں کرنے کے لیے کیے گئے دورے پر تنقید کا نشانہ بنا یاتھا۔
نریندر مودی نے جزائر میں اپنی تصاویر جاری کی تھیں، جس میں انہیں تفریح کرتے دیکھایا گیا تھا اور زور دیا تھا کہ یہ جزائر سیاحوں کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہیں۔
مالدیپ کے صدر کی جانب سے معطل کیے گئے تیسرے وزیر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا حالانکہ ان کے ساتھ معطل ہونے والے دو وزرا نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔