بادشاہ کا کرن جوہر کی فلموں ’لسٹ اسٹوریز‘ اور ’گڈنیوز‘ کو ٹھکرانے کا انکشاف
’لسٹ سٹوریز‘ میں وکی کوشل کا کردار آفر کیا گیا لیکن انہوں نے یہ سوچ کر رد کر دیا کہ کرن جوہر مذاق کر رہے ہیں
بالی وڈ کے نامور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرن جوہر کی فلموں 'لسٹ اسٹوریز' اور 'گڈ نیوز' میں اداکاری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں بادشاہ نے بتایا کہ ان کو 'لسٹ سٹوریز' میں وکی کوشل کا کردار آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ کردار یہ سوچ کر رد کر دیا کہ کرن جوہر مذاق کر رہے ہیں۔
کرن جوہر نے انہیں بتایا کہ یہ کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو اپنی بیوی کو خوش نہیں کر پاتا، جس پر بادشاہ کو عجیب لگا اور انہوں نے انکار کر دیا۔
'گڈ نیوز' میں بھی بادشاہ کو دلجیت دوسانجھ کا کردار آفر کیا گیا تھا، لیکن وہ منیالی میں ٹریکنگ کے دوران کرن جوہر کا فون مس کر گئے اور آڈیشن نہیں دے پائے۔
یاد رہے کہ بادشاہ نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم 'خاندانی شفاخانہ' سے کیا جہاں انہوں نے ایک ایسے ریپر کا کردار ادا کیا جو 'ایریکٹائل ڈسفنکشن' جیسے مسئلے سے دوچار ہوتا ہے۔