چارٹر آف پارلیمنٹ کیلیے 18 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل

وقاص احمد  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف پارلیمنٹ کیلئے 18 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، جس میں 12 حکومتی اور 6 اپوزیشن ممبران شامل ہیں۔

سیاسی جماعت کے درمیان چارٹر آف پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے فنگشن کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے 18رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی رولز 244 بی کے تحت اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی اسپیشل کمیٹی پارلیمنٹ پارلیمنٹرین ،آئین، قومی اسمبلی رولز اینڈ بزنس اور پارلیمنٹ کے فنگشن کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اپنی شفارشات مرتب کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی میثاق پارلیمنٹ کی تجویز کی حمایت کردی

 

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہوگی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ آصف ،خورشید شاہ ، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، چوہدری سالک، عبدالعیلم خان خصوصی کمیٹی کے ممبران ہونگے۔

اس کے علاوہ پولین بلوچ ، وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ جبکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں اختر مینگل، بیرسٹر گوہر علی، حمید حسین، شاہدہ اختر علی حامد رضا خالد مگسی، اعجاز الحق ،محمود خان اچکزئی بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔