شیخوپورہ؛ چلتی بس کی چھت اڑ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری، 9 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

شیخو پورہ: موٹر وے پر مسافر بس کی چھت ٹوٹ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری، خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  کوٹ پنڈی داس موٹر وے پرمسافر بس کی چھت ٹوٹ کرپیچھے آنے والی کاروں پر جاگری جس کے نتیجے میں  خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور آرہی  تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔