پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
(تصویر: گیٹی امیج)

(تصویر: گیٹی امیج)

ساؤتھمپٹن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 23  گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ میتھیو شارٹ 41، جوش انگلس 37، کیمرون گرین 13، مارکس اسٹوئنس 10، ایڈم زمپا 5، شان ایبٹ 4، کپتان مچل مارش 2، ٹِم ڈیوڈ 0 اور زیویئر بارٹلیٹ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوش ہیزل ووڈ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام لِیونگسٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب محمود اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عادل راشد اور سیم کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔