کراچی: گلستان جوہر میں سکیورٹی گارڈ کی نشے میں فائرنگ سے راہگیر زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 12 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ علی کاظمی کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ طور پر نشے کی حالت میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا۔

شاہراہ فیصل پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔