- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
پی ٹی آئی والے پاؤں پڑتے، اسٹیبلشمنٹ کورحم نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے اسٹبلشمنٹ کیخلاف جو کام پی ٹی آئی نے کیا وہی حکومت کررہی ہے ، وزیر اعظم ،اسپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، حکومت اپنی خواتین کا دفاع نہیں کرسکتی تو سائیڈ پر ہوجائے۔
علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکو کیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں ،اسٹبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں پر رحم نہیں کرتا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت نے گرفتاریاں کیں اور اسپیکرکہتے ہیں مجھے نہیں پتہ ۔وزیر اعظم اور آئی جی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔حکومت نے جو اسٹینڈ لیا ہے اس پر اب کھڑی رہے ، حکومت کو چاہئیے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک،پیسٹری کھا کرگئے ہیں، اگلی بارپیٹیس گرم اور ساتھ کریم بھی ہوگی، علی امین گنڈا پورکا کوئی ویڈیوبیان نہیں دیکھا ، علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکوکیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، فیصل واوڈا کا کہنا تھا پی ٹی آئی جو کام کررہی ہے حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وہی کر رہی ہے۔
جب ان کوگرفتارکررہے تھے تب جمہوری نہیں تھے، گرفتاریاں کرنے کے بعد جمہوری ہوگئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پرڈالنے والا کھیل نہ کھیلے، حکومت نے ایکشن لیا ہے تواپنے موقف پرقائم رہے،یہ اپنے گھر کی خواتین کا دفاع نہیں کررہے ملک کی خواتین کا دفاع کیسے کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھا کچھ بڑا ہونا ہے، دنیاوی اورقانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں دیکھ رہا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔