پی ٹی آئی والے پاؤں پڑتے، اسٹیبلشمنٹ کورحم نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا

مانیٹرنگ ڈیسک / خبر ایجنسیاں  جمعرات 12 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے اسٹبلشمنٹ کیخلاف جو کام پی ٹی آئی نے کیا وہی حکومت کررہی ہے ، وزیر اعظم ،اسپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، حکومت اپنی خواتین کا دفاع نہیں کرسکتی تو سائیڈ پر ہوجائے۔

علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکو کیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں ،اسٹبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں پر رحم نہیں کرتا چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا  حکومت نے گرفتاریاں کیں اور اسپیکرکہتے ہیں مجھے نہیں پتہ ۔وزیر اعظم اور آئی جی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔حکومت نے جو اسٹینڈ لیا ہے اس پر اب کھڑی رہے ، حکومت کو چاہئیے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک،پیسٹری کھا کرگئے ہیں، اگلی بارپیٹیس گرم اور ساتھ کریم بھی ہوگی، علی امین گنڈا پورکا کوئی ویڈیوبیان نہیں دیکھا ، علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکوکیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، فیصل واوڈا کا کہنا تھا پی ٹی آئی جو کام کررہی ہے حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وہی کر رہی ہے۔

جب ان کوگرفتارکررہے تھے تب جمہوری نہیں تھے، گرفتاریاں کرنے کے بعد جمہوری ہوگئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پرڈالنے والا کھیل نہ کھیلے، حکومت نے ایکشن لیا ہے تواپنے موقف پرقائم رہے،یہ اپنے گھر کی خواتین کا دفاع نہیں کررہے ملک کی خواتین کا دفاع کیسے کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھا کچھ بڑا ہونا ہے، دنیاوی اورقانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں دیکھ رہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔