- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
- ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
- آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی، اسد قیصر
- فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
"بھارتی ٹیم نہ آئے توگرین شرٹس کوبھی نہیں بھیجیں"
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا ہے کہ آئندہ برس بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلیے نہ آئے تو پاکستانی ٹیم کو بھی کسی ایونٹ کیلیے بھارت نہیں بھیجنا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں معین خان نے کہا کہ سارو گنگولی، کپیل دیو، سچن ٹنڈولکر،راہول ڈریوڈ اور وینکٹ لکشمن جیسے سابق بھارتی کرکٹرز کو اپنے بورڈ کو صلاح دینی چاہیے کہ کھیل کو سیاست کی نذر نہ کریں، صرف یہ دو ممالک نہیں بلکہ دنیا بھر میں جہاں پاکستانی اور بھارتی مقیم ہیں، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں آپس میں کھیلیں۔
اگر بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلیے آئی تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ کرکٹ کو ہی بہت زیادہ فائدہ ہوگا، بھارت کو اب ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کی اپنی روایت تبدیل کرنا پڑے گی، ورنہ آئی سی سی کا کردار کیا رہ جاتا ہے جب وہ اپنے ایونٹس کی کمٹمنٹ کو ہی پورا نہ کروا سکے، اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو پاکستان کو بھی آئندہ کسی ٹورنامنٹ کیلیے ٹیم کو وہاں نہیں بھیجنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: ‘چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے’
پاکستانی ٹیم کی حالیہ پے در پے ناکامیوں پر معین خان نے کہا کہ ہمارا کرکٹ کا ماضی بڑا شاندارہے، ہم نے بڑے بڑے ٹورنامنٹس اور سیریز کے نتائج اپنے نام کیے،البتہ موجودہ صورتحال دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے، ماضی کے اسٹارز کی طرح بڑے کرکٹرز اب نظر نہیں آ رہے، یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم کی پرفارمنس نیچے آگئی۔
مزید پڑھیں: جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب
مسائل کھلاڑیوں میں لگ رہے ہیں، ایک اچھا پلیئرذاتی طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے، ایسے میں کامیابیاں بھی ضرور ملتی ہیں۔جب سے ٹوئنٹی20 کرکٹ زیادہ ہو گئی پلیئرز کی توجہ بھی مختصر طرز کی کرکٹ میں زیادہ ہو چکی ہے، وہاں پیسے بھی زیادہ ملتے ہیں،اس وجہ سے کرکٹ اسکلز پر توجہ کم ہو گئی جس کی وجہ سے ہمیں پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔