15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

لاہور میں 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 15 پر جھوٹی کال کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم عامر نے مختلف مارکیٹس سے 10 لاکھ رقم کی ریکوری کی تھی۔ رقم کی لالچ میں ملزم نے خود سر پر اینٹ مار کر زخمی کیا اور ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ کیا۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم پولیس کا زیادہ دیر چکمہ نہیں دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔