خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں اہم فیصلے اور کچھ تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا (فوٹو فائل)

آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں اہم فیصلے اور کچھ تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا (فوٹو فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما منظور وسان نے آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کی پیشگوئی کردی۔

خوابوں کے بادشاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اگر جیل سے باہر نکلے گا بھی تو مشکلات کا شکار ہی رہے گا، انکے بیانات بھی اسلام آباد میں اچانک آنے والی بارش کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آئندہ آنے والے دن سیاستدانوں کیلئے بھی اچھے نظر نہیں آرہے۔

منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ایسے حالات پیدا کیے جائیں گے تو پارلیمینٹ کی کیا حیثیت رہ جائےگی۔

سینئیر رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ ڈاکوؤں جیسا سلوک جس نے بھی کروایا ہےوہ غلط ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔