لاہور میں رکشہ ڈرائیور کے سیٹ پر بچوں کو ساتھ بٹھانے پر پابندی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو : لاہور ٹریفک پولیس

فوٹو : لاہور ٹریفک پولیس

لاہور میں ٹریفک پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے سیٹ پر بچوں کو ساتھ بٹھانے پر پابندی عائد کر دی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول وینز، رکشوں اور بسوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق کوئی بھی رکشہ ڈرائیور آگے والی سیٹ پر کسی بچے کو ساتھ نہیں بٹھائے گا جبکہ رکشوں کے سائیڈز پر بیگ و دیگر اشیاء بھی لٹکانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

عمارہ اطہر نے حکم دیا کہ کینال روڈ پر بھی چلنے والے رکشے حضرات آگے والی سیٹ پر کسی کو نہیں بٹھائیں گیں، پِک اَپ کے آگے بھی ایک سے زائد بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

سی ٹی او لاہور نے ایجوکیشن یونٹ کو خصوصی ٹاسک، بچوں اور والدین کو آگاہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایسے رکشوں اور ویگینز کی نشاندہی کریں تاکہ کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔