کورونا کا خدشہ؛ اویس لغاری 'ماسک' پہن کر ایوان پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
 مجھے کرونا کی سنجیدہ علامات ہیں مگر ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا، وفاقی وزیر توانائی (فوٹو: فائل)

مجھے کرونا کی سنجیدہ علامات ہیں مگر ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا، وفاقی وزیر توانائی (فوٹو: فائل)

کورونا وائرس کی علامات ہونے کے باوجود وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری ماسک پہن کر ایوان میں پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مجھے کرونا کی سنجیدہ علامات ہیں مگر ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں جاری ہے جس میں شرکت کیلئے اویس لغاری ماسک پہن ایون پہنچے تھے تاہم انہیں قومی اسمبلی سے جانے کی ہدایت کردی گئی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی سنجیدہ علامات ہونے باوجود آرہے ہیں، دل کررہا ہے جپھی ڈال دوں۔

اپوزیشن اراکان کے شدید تحفظات پر اویس لغاری ایوان سے چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔