- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
"سلمان خان نے فلم 'پھر ملیں گے' کیلئے صرف 1 روپیہ معاوضہ لیا"
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کی فلم ‘پھر ملیں گے’ کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کے لیے اداکار نے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پھر ملیں گے’ میں سلمان خان نے ایچ آئی وی کے مریض کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو فلم کے اختتام میں اپنے مرض کی وجہ سے مر جاتا ہے۔
اس فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز ایک سنگین بیماری ہے جس کے بارے میں آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے۔
شیلندر سنگھ نے کہا کہ ماضی میں پورے بھارت بالخصوص نوجوانوں میں ایڈز کی آگاہی پھیلانا بہت ضروری تھا، میں ابھی اسی سوچ میں تھا کہ مجھے خیال آیا کہ سینما ہمارے معاشرے کا آئینہ ہے اور ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے بھارتیوں کو ایڈز کی بیماری سے آگاہ کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم ‘پھر ملیں گے’ بنانے کا ارادہ کیا اور اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کئی بالی ووڈ اداکاروں سے رابطہ کیا لیکن سب نے ہی یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ مرکزی کردار کو ایچ آئی وی ہوتا ہے اور وہ کہانی کے اختتام پر مر جاتا ہے۔
پروڈیوسر نے کہا کہ سب اداکاروں سے انکار سُننے کے بعد، میں نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے فوراََ کردار کے لیے ہاں کردی تھی۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ اس فلم میں سلمان خان نے رضاکارانہ طور پر کام کیا تھا اور صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔
شیلندر سنگھ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی اور آج بھی سلمان خان بالی ووڈ میں سب سے بڑا یوتھ آئیکون ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ہدایتکارہ رویتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘پھر ملیں گے’ کی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ ابھیشیک بچن اور شلپا شیٹھی بھی شامل تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔